سٹیج اداکارہ پر تشدد ، فائرنگ کرکے دھمکانے والا ملزم گرفتار 

Sep 03, 2025 | 21:26:PM
سٹیج اداکارہ پر تشدد ، فائرنگ کرکے دھمکانے والا ملزم گرفتار 
کیپشن: ملزم گرفتار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

)عرفان ملک(سٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ کرکے دھمکانے والے ملزم کو گرفتار  کرلیاگیا۔

سٹیج آرٹسٹ اقرا کی مدعیت میں ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے ۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ ملزم محسن کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں:تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبند، نوٹیفکیشن جاری