ناراضگی ہو تو ایسی !فون مسلسل مصروف ہونے پر لڑکے نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محبوبہ کی مبینہ ناراضگی پر بھارت میں غیرمعمولی واقعہ رونما ہوا ہے جہاں عاشق نے گرل فرینڈ کے گاؤں جانے والی بجلی کی مین تاریں ہی کاٹ دی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کا نمبر مسلسل مصروف جارہا تھا جس پر مشتعل ہوکر نوجوان نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر ناراض تھا اور جب لڑکی کا فون مسلسل مصروف رہا تو اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر پورے گاؤں کو ملنے والی بجلی معطل کردی جس کی وجہ سے پورے گاؤں کی بجلی بند ہو گئی۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کا غصہ دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس نے بجلی کاٹی۔
نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025
رپورٹس کے مطابق لڑکے کا نام یا لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آسکی لیکن لڑکے کے اس اقدام کی ویڈیو ضرور وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چین کا 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان