راولپنڈی۔لاہور کے درمیان دو نئی ریل کار ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Sep 03, 2022 | 15:44:PM
عوام کے لئے خوشخبری آگئی۔ راولپنڈی۔لاہور کے درمیان دو نئی ریل کار ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا
کیپشن: پاکستان ریلوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عوام کے لئے خوشخبری آگئی۔ راولپنڈی۔لاہور کے درمیان دو نئی ریل کار ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کی مطابق وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر راولپنڈی۔لاہور کے درمیان دو نئی ریل کار ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی نان سٹاپ ریل کار 5 ستمبر لاہور سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی جوکہ رات 11 بجکر 40 منٹ پر پہنچے گی۔

اسی طرح دوسری ریل کار لاہور سے صبح 5 بجے روانہ ہو کر گوجرانوالہ، جہلم سٹاپ کرے گی۔ لاہور سے روانہ ہوئی ریل کار صبح 9 بجکر 25 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ راولپنڈی سے ریل کار صبح 5 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے صبح 9 بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

 دونوں ریل کاریں دو اے سی بزنس کلاس، دو اے سی سٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔ ریل کار میں پانچ اکانومی کلاس اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوں گی۔