اسلام آباد ہائی کورٹ نے7 ماہ میں مجموعی طور پر 10,780 مقدمات نمٹائے، تفصیلات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) چیف جسٹس سردار سرفراز محمد ڈوگر کے اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کے بعد نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیلات جاری کر دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ 7 ماہ میں مجموعی طور پر 10,780 مقدمات نمٹائے، گزشتہ سال اسی مدت میں 8,254 مقدمات نمٹائے گئے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر نے اس سال 12 فروری کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے باعث عدالتی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، مقدمات کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ہدایات کے مطابق اصلاحات کی گئیں،12 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 17,756 تھی جو سات میں کم ہو کر 14,590 رہ گئی، سات ماہ میں 7,735 نئے مقدمات دائر ہونے کے باوجود زیر التواء مقدمات میں کمی آئی، عدالتی نظام میں تاخیر اور زیرِ التواء مقدمات کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے، زیر التوا مقدمات میں کمی اس بات کی عکاس ہے عدالتی نظام تیزی سے ایک فعال اور مؤثر سمت کی طرف بڑھ رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں، بزرگ شہریوں کے مقدمات کے لیے خصوصی بنچ قائم کیے گئے، حبس بے جا میں رکھے جانے کے خلاف کیسز کی اسی دن سماعت کا انتظام کیا گیا،تعلیم، ریونیو، ٹیکس اور ماحولیاتی معاملات کے لیے الگ بینچز تشکیل دیے گئے، ٹیکس کیسز پر توجہ دی گئی کیونکہ قومی سطح پر ریونیو کی وصولی میں عدالتی تاخیر ایک بڑی رکاوٹ رہی ہے،اس اقدام کے نتیجے میں زیرِ التواء ٹیکس مقدمات میں نمایاں کمی ہوئی اور ریونیو کی بروقت وصولی ممکن ہوئی، 5 مئی 2025 سے 9 جون 2025 تک خصوصی ڈویژن بنچ نے 179 ٹیکس ریفرنسز نمٹائے،فروری تا ستمبر 2025 کے دوران ایک اور ڈویژن بنچ نے 175 ٹیکس ریفرنسز نمٹائے، فروری 2025 سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے ۔
رپورٹ کےمطابق 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے،سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے ،700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں ،جسٹس انعام امین منہاس نے 1,511 مقدمات نمٹائے ،جسٹس محمد اعظم خان نے 1,299 مقدمات کے فیصلے کئے، جسٹس محمد آصف نے 970 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 789 مقدمات نمٹائے، جسٹس محسن اختر کیانی نے 672 مقدمات نمٹائے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 377 مقدمات نمٹائے، جسٹس بابر ستار نے 292 مقدمات کے فیصلے کئے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 270 مقدمات نمٹائے ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 463 مقدمات نمٹائے ، جسٹس ثمن رفت امتیاز نے 404 مقدمات کے فیصلے کئے، جسٹس خادم حسین سومرو نے 360 مقدمات کے فیصلے کئے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلوٹ ٹو گریٹاتھنبرگ۔۔فلوٹیلا پر اسکی گرفتاری نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر کا امتحان