افسوسناک خبر،بغیر اجازت فریج کھولنے پرظالم باپ نے کمسن بیٹی کومار ڈالا

Oct 03, 2022 | 23:27:PM
فریج ,ظالم باپ ,کمسن بیٹی ،یقین, مشکل,مصر ,
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)باپ کا سایہ بچوں کےلئے بہت بڑی نعمت ہے، مگر بعص اوقات ایسا نہیں ہوتا،مصر میں سفاک باپ نے بغیر اجازت فریج کھولنے پر 3 سالہ بیٹی کے جسم کو جلایا اور پھر شدید تشدد کا نشانہ بناکرموت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ قاہرہ کے قریب واقع علاقے جیرہ میں پیش جہاں باپ نے کمسن بچی کو صرف اس وجہ سے شدید تشدد کرکے مارڈالا کیونکہ اس نے گھر کا فریج بنا اجازت کے کھولا تھا،پولیس اطلاع ملنے پر ہسپتال پہنچی اور دیکھا کہ بچی کے جسم پر تشدد اور جلنے کے نشانات موجود تھے،پولیس  کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ہی ملزم نے بچی کی والدہ کو طلاق دی تھی اور بیٹی اس کی دوسری بیوی کے ساتھ رہتی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کے جسم کو جلانے اور بے ہوش ہونے تک زدوکوب کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ، قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔