پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا پی ایس ایل مینجمنٹ سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم،اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )فرنچائز مالکان کا پی ایس ایل مینجمنٹ سے ملاقات کا مطالبہ،پی ایس ایل مینجمنٹ نے مالکان کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے، منگل کو اجلاس طلب کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2026 اور 2027 سے متعلق خدشات کا اظہار کرتےہوئے فرنچائز مالکان نے کمرشل امور، ایونٹ ونڈو اور ای وائی ایویلیوایشن رپورٹ پر بریفنگ کا مطالبہ کیا ہے،مالکان نے دو سالہ ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدے کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ مانگ لی، پی ایس ایل مینجمنٹ اور مالکان کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا ،6فرنچائزز بشمول ملتان سلطانز کو منگل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انوکھا لاڈلا۔۔پنجاب کے وزیراعلیٰ نے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکارتعینات کر دیئے