پانچ سال سے غائب کتا گھر پہنچ گیا ، مالک حیران

Nov 03, 2025 | 10:06:AM
پانچ سال سے غائب کتا گھر پہنچ گیا ، مالک حیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا میں دلچسپ واقعہ پیش آیا جب پانچ سال قبل مسسی سیپی کے شہر لوسی ڈیل  سے لاپتہ ہونے والا ننھا کتا فلوریڈا کے شہر ڈی لینڈ  میں اچانک مل گیا، یہ فاصلہ تقریباً 520 میل پر محیط ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، کرسٹی ٹیلر اور جوش کریگ کا پالتو کتا پینی جو چی ہواہوا اور ڈاکشنڈ نسل کا ملاپ ہے، تقریباً پانچ سال پہلے اچانک غائب ہوگیا تھا، کئی سال تلاش کے باوجود انہیں پینی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

پھر اچانک 21 اکتوبر کو بریانا رائیڈ آؤٹ نامی خاتون نے پینی کو شہر کی ایک سڑک پر گاڑیوں کے درمیان دوڑتے ہوئے دیکھا، انہوں نے اسے بہلا پھسلا کر اپنے گھر میں داخل کیا اور اپنے ساتھی ڈینیئل لینوسی  کے ساتھ مل کر اس کی دیکھ بھال شروع کی۔

جوڑے نے فیس بک پر پینی کے بارے میں پوسٹس شیئر کیں لیکن چند دن بعد جب وہ اسے مقامی پناہ گاہ لے کر گئے تو مائیکروچپ اسکین سے پتہ چلا کہ یہ کتا مسسی سیپی سے لاپتہ رپورٹ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

بریانا نے بتایا،جب ہمیں پتہ چلا کہ یہ 520 میل دور کسی اور ریاست سے آیا ہے تو ہم حیران رہ گئے۔

اطلاعات کے مطابق، پینی کے اصل مالک کرسٹی ٹیلر اور جوش کریگ بدھ کے روز فلوریڈا پہنچے اور اپنے گمشدہ پالتو کتے سے جذباتی ملاقات کی۔

کرسٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا،پینی کو دیکھ کر لگا جیسے وہ اچھے ہاتھوں میں رہا ہو۔

جوڑے نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حد شکر گزار ہیں کہ کسی نے پینی کا اتنے عرصے تک خیال رکھا۔

انہوں نے کہا،’’ہم بہت خوش ہیں کہ وہ بالآخر اپنے گھر واپس آگیا ہے۔