لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )لاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھےجن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفین میں67سالہ شفیق،اسکی اہلیہ60سالہ شبانہ،بیٹا35سالہ ساجدشامل ہیں ،ساجدکی اہلیہ32سالہ اقراءبھی حادثےمیں جاں بحق ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:شد ید بارشوں سے المناک واقعہ ، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں
پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔