پی ایس ایل الیون کی اختتامی تقریب، آئمہ بیگ، عاطف اسلم اور دیگر کے گیت، ظہیر عباس،وسیم اکرم ٹرافی لائے

May 03, 2026 | 20:10:PM
  پی ایس ایل الیون کی اختتامی تقریب، آئمہ بیگ، عاطف اسلم اور دیگر کے گیت، ظہیر عباس،وسیم اکرم ٹرافی لائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  لاہور  کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 11 کے فائنل سے پہلے سیزن کی اختتامی تقریب ہوئی جس میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مطاہرہ کیا۔ آج فائنل میچ دیکھنے کے لئے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فینز کی بہت بڑی تعداد وقت سے پہلے پہنچ گئی تھی۔ پی ایس ایل سیزن الیون  کی رنگا رنگ اختتامی تقریب مین فینز نے گرمجوشی کے ساتھ گلوکاروں کو سنا اور ان کو داد دی۔

اس سیزن کے لئے خاص طور سے گایا گیا آئمہ بیگ، عاطف اسلم اور ان کے ساتھیوں کا گیت ہی آج شام اختتامی تقریب کی بھی سنسیشن ثابت ہوا۔

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ سے قبل  شاندار اختتامی تقریب  میں شہرہ آفاق پوپ سنگر علی عظمت اور  فوک سنگر عارف لوہا  نے باری باری اپنا رنگ جمایا۔ صابری سسٹرز  نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ 

آتشبازی کا اہتمام

گلوکاروں کی پرفارمنس کے بعد  آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔
پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو 14 کروڑ روپے اور ہارنے والی ٹیم کو  8 کروڑ روپے انعام ملے گا ۔

پی ایس ایل الیون کی رنگا رنگ اختتامی تقریب  کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن رضا نقوی بھی قذافی اسٹیڈیم میں موجود  ہیں۔ 

اختتامی تقریب میں پاکستان کے سب سے  بڑے کرکٹر اور آئی سی سی کے سابق سربراہ  ظہیر عباس اور ان کے ساتھ  وسیم اکرم پی ایس ایل سیزن الیون  کی ٹرافی سٹیج پر لے کر آئے۔

اس موقع پر  اڑتے ہوئے غبارے کے ساتھ جمناسٹک کے کرتب پیش کئے گئے۔
 پی سی بی گورننگ بورڈ کے اراکین اور سابق کرکٹرز بھی تقریب میں شریک  ہوئے۔