خیبر پختونخوا:محکمہ ایریگیشن کی مبینہ غفلت، سمال ڈیم کا سپل وے بغیر اطلاع کھولنے سے شہری جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید نعمان شاہ)خیبر پختونخوا میں محکمہ ایریگیشن کی مبینہ غفلت کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سمال ڈیم کے افتتاح سے قبل سپل وے بغیر اطلاع کھول دیا گیا، جس کے نتیجے میں پانی کا بہاؤ اچانک بڑھ گیا اور ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹکے ڈیم کا سپل وے مبینہ طور پر غلط طریقے سے کھولنے سے نالے میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا، اس دوران واپڈا کا اہلکار ارشد نالہ عبور کرتے ہوئے تیز بہاؤ کی زد میں آکر بہہ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جاں بحق اہلکار کی لاش بعد ازاں گاندھیاں کے مقام سے برآمد کر لی گئی۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واہگہ بارڈر پر معرکۂ حق کے سلسلے میں شاندار پریڈ،تقریب، عوام کا جوش و خروش عروج پر
اسپیکر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، یاد رہے کہ کوٹکے سمال ڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 6 مئی کو کرنا ہے۔