واہگہ بارڈر پر معرکۂ حق کے سلسلے میں شاندار پریڈ،تقریب، عوام کا جوش و خروش عروج پر

May 03, 2026 | 14:56:PM
واہگہ بارڈر پر معرکۂ حق کے سلسلے میں شاندار پریڈ،تقریب، عوام کا جوش و خروش عروج پر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور واہگہ بارڈر پر معرکۂ حق کی مناسبت سے شاندار پریڈ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں اقلیتی برادری، علماء کرام، وکلاء، سول آرمڈ فورسز اور طلباء سمیت مختلف طبقات کے افراد شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستان رینجرز (پنجاب) کی دلکش پریڈ نے شرکاء کا لہو گرما دیا اور حب الوطنی کے جذبات کو مہمیز دی۔

تقریب کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء اور نوجوان گلوکار اے آر ناصر نے خصوصی ملی نغمے پیش کیے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا اور ملک و افواج سے بھرپور اظہارِ عقیدت کیا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنا بھارت اور اس کی قیادت کی بڑی غلطی ہے اور 26 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے246ڈرون حملے ناکام

تقریب کے دوران واہگہ پریڈ گراؤنڈ میں عوام نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتیوں کو 0-8 کا سکور کارڈ بھی دکھایا، جس سے ماضی کی شکست کی یاد تازہ کی گئی، تقریب میں قومی یکجہتی، محبت اور اتحاد کی فضا نمایاں رہی اور "ہم ہیں بنیان المرصوص" کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔