بنگلہ دیش : ٹرک اور وین میں حادثہ،8 مزدور جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بنگلہ دیش کے شمال مشرقی شہر سلہٹ میں ٹرک اور پک اپ وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 8 مزدور جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ حادثہ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے ساؤتھ سورما کے علاقے ٹیلی بازار میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مزدور ایک ہی پک اپ وین میں سوار ہو کر کام کی جگہ جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے زور دار ٹکر ہو گئی۔
مقامی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سلہٹ ایم اے جی عثمانی میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیں، جہاں زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ تمام متاثرہ افراد تعمیراتی مزدور تھے۔
مزید پڑھیں:چنیوٹ:لاہور جانیوالی میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 مزدور ایک ہی گاڑی میں تعمیراتی سامان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
جب ان کی گاڑی جیک فروٹ سے لدی ٹرک سے آمنے سامنے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیاں موقع پر ہی موجود ہیں اور انہیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی انکوائری جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام لاشیں اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں جبکہ دیگر متاثرین کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔