شیرفروشوں نے دودھ اوردہی کی قیمت میں بڑااضافہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارباز خان)لاہورمیں شیرفروشوں نے دودھ اوردہی کی قیمت میں بڑااضافہ کردیا۔
دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی کلو مقرر ہے مگر اوپن مارکیٹ میں یہی دودھ 230 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، دہی کی قیمت بھی مقررہ حد سے زیادہ بڑھا دی گئی ہے جس پر شہری شدید پریشان ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں،مہنگائی نے عوام کا بجٹ متاثر کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل، میچ کب شروع ہوگا؟
شہریوں نے انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پرائس کنٹرول ادارے خاموش ہیں۔