پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل، میچ کب  شروع ہوگا؟

May 03, 2026 | 10:21:AM
 پی ایس ایل فائنل کا وقت تبدیل، میچ کب  شروع ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)پی ایس ایل 11کے فائنل میچ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
 ذرائع کے مطابق رنگا رنگ اختتامی تقریب کے باعث میچ رات 8 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے تحت ٹاس شام ساڑھے 7 بجے ہوگا جبکہ میچ کی پہلی گیند ٹھیک 8 بجے کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل، شائقین کی انٹری کیلئے ہدایت نامہ جاری

انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک اسٹیڈیم میں اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں تاکہ اختتامی تقریب اور میچ کے انعقاد میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

فائنل میں پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی،دونوں ٹیموں کے ساتھ ساتھ بارش بھی اپنا رنگ جمانے کو تیارہے۔

فائنل میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب ہو گی جس میںمعروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ،اور صابری سسٹرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،رنگارنگ تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔