وزیراعظم شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات،سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

May 03, 2026 | 11:10:AM
وزیراعظم شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات،سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء  میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو ملکی صورتحال کے حوالے بریف کیا، وزیرِ اعظم نے قائدمسلم لیگ ن کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
 وزیرِ اعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور عوامی ریلیف کیلئے حکومت کے اقدامات پر بھی میاں نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں: مریم نواز

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھیں.