یوکرین جنگ کا24 گھنٹے میں خاتمہ،بات طنزیہ انداز میں کی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ مکر گئے

May 03, 2025 | 20:41:PM
یوکرین جنگ کا24 گھنٹے میں خاتمہ،بات طنزیہ انداز میں کی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ مکر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کو 24 گھنٹے میں ختم کرانے کے اپنےدعوے سے مکر گئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک وضاحتی بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بات طنزیہ انداز میں کی تھی، اُن کا وہ مطلب ہرگز نہیں تھا جو لیا گیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ یوکرین جنگ کا حل نکالنا چاہتے ہیں اور انہیں کامیابی کی امید ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ صدر بنتے ہیں ہی روس یوکرین جنگ ختم کروا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو بھاری نقصانات کا سامنا