پاک بھارت تنازعہ، ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل

May 03, 2025 | 14:18:PM
پاک بھارت تنازعہ، ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کر دی گئی،ایونٹ کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پہلے 29 مئی سے اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی، اب انہیں تاریخوں میں ایونٹ ازبکستان میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں، ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں نیپال میں سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں ہوا۔پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی کی تصدیق کر دی۔

 واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تنا ئوبڑھ گیا ہے۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔