آٹامزیدمہنگا،20کلوکاتھیلا1230تک پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیااور اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1230 روپے تک پہنچ گیا۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کااس حوالے سے کہنا ہے کہ 20 کلو آ ٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوچکاہے۔
دوسری طرف فلور ملز مالکان کامؤقف ہے کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3500 کنٹریکٹ ملازمین فارغ
فلور ملز مالکان کا کہناہے کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آ ٹے کی قیمت کم ہو گی،دو ہفتے قبل آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں گیارہ سو روپے میں دستیاب تھا۔