یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3500 کنٹریکٹ ملازمین فارغ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے 3 ہزار 500 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹلیٹی اسٹورزعارف شاہ کے مطابق ریجنل مینجرز کواس ضمن میں لیٹرزبھی بھجوا دیے گئے ہیں،ریجنل مینیجرز گریڈ ایک سے تیرہ تک کے ملازمین کو فارغ کرنے کے اختیارات رکھتے ہیں ۔
ملازمت سے فارغ کرنے کے فیصلے کے بعد کنٹریکٹ ملازمین نے اسکیم موڑ لاہور پر احتجاج کی کال دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ سے قبل ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹوں کو فعال کرنے کا فیصلہ
یوٹیلٹی اسٹورز یونین کااس حوالے سے کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باوجودکنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے ،پیر کو اس سلسلے میں توہین عدالت کی رٹ بھی دائر کردیں گے۔