شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

May 03, 2025 | 10:21:AM
شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔

شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ اور میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔

میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی تمام مرکزی شاہراہوں پرہرقسم کی آمدورفت معطل رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔