پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے وزیر اعظم کی مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کی ہدایت کردی

May 03, 2023 | 23:01:PM
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے وزیر اعظم کی مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کی ہدایت کردی
کیپشن: وزیراعظم کی مفت آٹا سکیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی(پی اے سی)نے وزیر اعظم کی مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایک سینئر سیاستدان کی جانب سے وزیراعظم کی مفت آٹا سکیم میں 20ارب روپے کی بے ضابطگی کا معاملہ اٹھایا جس پر چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے وزیر اعظم کی مفت آٹا سکیم کے آڈٹ کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈاکے بعد یاماہا نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا