خورشید شاہ اور ان کا بیٹا کورونا وائرس کا شکار 

May 03, 2021 | 10:15:AM
خورشید شاہ اور ان کا بیٹا کورونا وائرس کا شکار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیرول پر رہائی پانے والے پیپلز پارٹی  کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ اور انکے بیٹے  کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور ان کے چھوٹے صاحبزادے سید زیرک شاہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔سابق قائد حزب اختلاف نیب کیسز  میں قید ہیں تاہم بھتجے کی وفات کی وجہ سے انہیں ان دنوں پیرول پر رہائی دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ تین دن پہلے سید خورشید احمد شاہ کے بھتیجے سید عدیل شاہ کا کورونا وائرس کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں وفات پا گئے تھے اور انکےانتقال کی وجہ سے سید خورشید احمد شاہ کو 48 گھنٹے پیرول پر رہائی دی گئی بعد ازاں پیرول میں مزید 48 گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا۔سید خورشید شاہ کی پیرول پر رہائی کی مدت آج رات ختم ہونا تھی تاہم رہائی کی مدت ختم ہونے سے ایک دن قبل ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید 79 افراد کو موت کی نیند سلا دیا،4213 نئے کیسز