نجکاری کمیشن کی فوجی فرٹیلائزرز کو عارف حبیب کنسورشیم میں شامل کرنے کی سفارش 

Mar 03, 2026 | 22:20:PM
نجکاری کمیشن کی فوجی فرٹیلائزرز کو عارف حبیب کنسورشیم میں شامل کرنے کی سفارش 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کو عارف حبیب کنسورشیم میں شامل کرنے کی سفارش کر دی، پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت ہوا۔

 بورڈ کے مطابق عارف حبیب کنسورشیم نے فوجی فرٹیلائزرز کو کنسورشیم میں شامل کرنے کی تجویز دی، فوجی فرٹیلائزرز تمام ریگولیٹری شرائط پر پورا اترتی ہے ، عارف حبیب کنسورشیم پی آئی اے کی کامیاب بولی دہندہ قرار دے دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری  سے متعلق فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیج دیا گیا ہے، ایف ایف سی کی شمولیت کابینہ اور سی سی او پی کی منظوری سے مشروط کر دی گئی ہے۔

 نجکاری کمیشن نے فیس اسٹرکچر میں ترمیم کی بھی سفارش کی ہے، بورڈ نے نجکاری عمل شفاف اور مسابقتی انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی