اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا معائنہ! ڈاکٹرز کی ٹیم فالو اپ چیک کے بعد واپس روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل پہنچنے کے بعد بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا اور چیک اپ کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جن میں الشفاء آئی ٹرسٹ آئی اسپتال کے ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔
میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچیں اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملے سے بھی معاونت حاصل کی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ چیک کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی موومنٹ کو ٹریفک کیمروں سے ٹریک کیا، انسانی ذریعہ اسرائیل کے پاس نہیں تھا