فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے:یو اے ای

Mar 03, 2026 | 20:51:PM
فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے:یو اے ای
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا، اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں اماراتی پالیسی پر مبنی پیغام دے دیا۔

ریم الہاشمی نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کیلئے خطرہ ہے، امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، فوجی حل ممکن نہیں، کشیدگی خطے کو نقصان پہنچائے گی، انھوں نے کہا کہ ایرانی حملوں پر تہران میں اماراتی سفارتخانہ بند کر کے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ 

دریں اثنا اماراتی عسکری حکام نے کہا ہے کہ عرب امارات حالت جنگ میں ہے،ابوظبی سے  اماراتی وزارتِ دفاع کے  ترجمان نے کہا کہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں۔ 

میجر جنرل عبدالناصر الحمیدی نے کہا کہ اماراتی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ترجمان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سنائی دینے والی آوازیں میزائل انٹر سیپشن کا نتیجہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی