ہماری حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ، خطے میں سکیورٹی کے معاملات کو زیر بحث لائیں گے، بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ، خطے میں سکیورٹی کے معاملات کو زیر بحث لائیں گے ۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر سے حکومتی وفد کی ملاقات جاری ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی شرکت کیلئے بلایا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا، دنیا میں سکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ ہم بھی نیوکلئیر سٹیٹ ہیں۔ بطور اپوزیشن ہم نے بھی ایک رول پلے کرنا ہے۔ ہم نے عوام کے احساسات اور جذبات کو حکومت کے نوٹس میں لانا ہے۔
بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اجلاس میں شرکت کیلئے اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے؟ انہوں نے جواب دیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات واضح ہیں ایوان کے اندر اور باہر فیصلہ محمود اچکزئی کا ہو گا۔
صحافی نے سوال کیا، کیا پی ٹی آئی کے بانی عید سے پہلے جیل سے باہر آ رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے جواب میں کہا، اللہ کرے آجائیں۔
جب ان سے پوچھا گیا ، کیا آپ وزیراعظم ہاوس جائیں گے؟ تو بیرسٹر گوہر نے جواب میں کہا، ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ اجلاس چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا، جعفر ایکسپریس واقعہ پر ہم نے ضرور کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کروائی جائے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ مفاہمت کریں گے یا مزاحمت؟ س تو بیرسٹر گوہر نے کہا، سیاست میں دونوں چلتے رہتے ہیں لیکن جب قومی سلامتی سٹیک پر ہو تو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ابھی روانہ ہو جاؤ: لاکھوں امریکیوں کو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تقریباً تمام ممالک فوراً چھوڑنے کاحکم