چین نے الیکٹرک گاڑیوں کی سپیڈ دو گُنا کرنے والی لیتھیم آئن بیٹری تیار کرلی

Mar 03, 2026 | 16:42:PM
چین نے الیکٹرک گاڑیوں کی سپیڈ دو گُنا کرنے والی لیتھیم آئن بیٹری تیار کرلی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین نے الیکٹرک گاڑیوں کی رفتار دو گنا تک بڑھانے کے لیے جدید لیتھیم آئن بیٹری تیار کرلی ہے، برقی گاڑیوں میں عموماً استعمال ہونے والی لیتھیم بیٹریاں ایک محلول مینلیتھیم سالٹ اور آکسیجن ایٹمز ری ایکشن پر انحصار کرتے ہیں تاکہ بجلی بنے۔

یہ کیمیکل ری ایشن نمک کو تحلیل کرتا ہے تاکہ لیتھیم آئنز الیکٹرولائٹ سے گزر سکیں، یہ عمل برقی کرنٹ پیدا کرتا ہے لیکن ان بیٹریوں میں محلول بڑی مقدار میں چاہیے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان بیٹریوں کے سائز میں کمی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ محلول کم درجہ حرارت میں بھی ٹھیک کام نہیں کرتا، جس سے دنیا کے ٹھندے حصوں میں اس کی کارکردگی مؤثر نہیں رہتی، یہ بیٹریاں 350 واٹ آور فی کلو گرام تک کے قریب ہی توانائی پیدا کر سکتی ہیں۔

جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ نئی بیٹریوں میں روم ٹیمپریچر پر یہ کثافت 700 واٹ آور فی کلو گرام سے تجاوز کر سکتی ہے اور منفی 50 ڈگری سیلسیئس پر 400 واٹ آور کلو گرام کے قریب تک پہنچ سکتی ہے۔

نئی بیٹریوں میں ’فلورینیٹڈ ہائیڈرو کاربن‘ محلول استعمال کیا گیا ہے جو لیتھیم سالٹس کو مؤثر انداز میں تحلیل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی