ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 115 پروازیں منسوخ

Mar 03, 2026 | 12:47:PM
ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 115 پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی مجموعی طور پر 115 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔

کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، قطر، کویت اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 28، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 20 اور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 10، فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 4 جبکہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

متاثرہ ایئرلائنز میں ایمریٹس، اتحاد ایئر عربیہ ،پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز اور فلائی جناح شامل ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازیں متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر سمیت دیگر ممالک کیلئے تھیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث پروازیں منسوخ کی گئیں، حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: 4 دن میں ایئرلائنز کو کھربوں کا نقصان

ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث 7 ایئرپورٹس پر 9 ہزار 500 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔