ایران کو کسی صورت جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے:امریکا کا اعلان

Mar 03, 2026 | 08:12:AM
ایران کو کسی صورت جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے:امریکا کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ ایران جیسے ملکوں کے پاس میزائل ٹیکنالوجی نہیں ہونی چاہئے ،ایران ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے سب کچھ کرنے کوتیار ہے، تاہم اسے کسی صورت جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خلیجی ممالک میں غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے اور ایسے مقامات پر حملے کر رہا ہے جن کا جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

مارکو روبیو کے مطابق ایران ہوٹلوں اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے،ایران ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہے، تاہم امریکا ایران کو کسی صورت جوہری صلاحیت حاصل نہیں کرنے دے گا۔

امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران جیسے ممالک کے پاس میزائل ٹیکنالوجی نہیں ہونی چاہیے،ایران پر حملہ عالمی امن اور تحفظ کے لیے کیا گیا۔

مارکو روبیو نے وضاحت کی کہ امریکا نے جان بوجھ کر کسی اسکول کو نشانہ نہیں بنایا۔