محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشگوئی

Mar 03, 2024 | 21:04:PM
محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے ۔                  

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سرد اور خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ  چترال، دیر اور سوات، شانگلہ  میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

ملک کے میدانی علاقوں جیسےپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے  تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح  بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدیدسرد رہےگا ، اس کے ساتھ ساتھ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی  موسم سرد اور خشک رہے گا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ قلات اور گردونواح میں شدید سردی، درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ