سابق کرکٹر کی اہلیہ کا شوہر کی سالگرہ پر دلچسپ پیغام، وسیم اکرم کتنے برس کے ہوگئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ شنیزا کا دلچسپ اور محبت بھرا تہنئیتی پیغام سامنے آیا ہے۔ اس پیغام سے سب کو یہ بھی پتہ چل گیا کہ وسیم اکرم اب کتنے برس کے ہو گئے ہیں۔
سوشل ا پلیٹ فارم ایکس پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کی سالگرہ پر ٹوئٹ کر کے مبارکباد دی۔ شنیزا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہمارے وسیم اکرم کو ساٹھویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ آپ مجھے روزانہ حیران کرتے رہتے ہیں، مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔ آپ کو بڑھتے بڑھتے یہ آدمی بنتے دیکھنا جو آپ آج ہیں، یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے۔ مجھےآپ پر بہت فخر ہے۔
Happy 60th Birthday to our @wasimakramlive ! You continue to amaze me every day. Watching you grow in to the man you are today has been an incredible journey. I'm so proud of you ????❤️ pic.twitter.com/kQoGPNK22n
— Shaniera Akram (@iamShaniera) June 3, 2026
یہ بھی پڑھیئے: انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا