ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد ہسپتال پہنچ گئے

Jun 03, 2026 | 20:42:PM
 ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   پاکپتن کے گاؤں میں ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ 

پاکپتن کے ہسپتال کے حکام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سات افراد کی ملک شیک پینے کے بعد طبیعت خراب ہو  گئی،  ملک شیک پی کر بیمار ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو عورتیں شامل ہیں۔

ہسپتال کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر ملک شیک میں استعمال ہونے والے دودھ میں کوئی زہریلی چیز  تھی، یہ واقعہ گاؤں پاکپتن کے گاؤں چک نمبر  10 کے بی میں پیش آیا، ملک شیک پینے سے طبعیت زیادہ خڑاب ہوئی تو گاؤں والوں نے تمام متاثرین کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ نے ایران کے سب سے بڑے کریپٹو کرنسی ایکسچینج  اور 3 شخصیات پرپابندیاں لگادیں 

واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے سندھ کے علاقے میہڑ میں چائے پینے سے ایک ہی گھر کے 16 افراد کی طبعیت خراب ہو گئی تھی اور انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔  ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ یہ واقعہ زہریلے دودھ یا چائے کے باعث فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جی بی الیکشن:غذر میں امیدوار کا آنکھ کی جگہ سوٹ کیس کا نشان ملنے پر احتجاج