جی بی الیکشن:غذر میں امیدوار کا آنکھ کی جگہ سوٹ کیس کا نشان ملنے پر احتجاج

Jun 03, 2026 | 15:36:PM
جی بی الیکشن:غذر میں امیدوار کا آنکھ کی جگہ سوٹ کیس کا نشان ملنے پر احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع غذر  میں غلط نشان ملنے  پر  آزاد امیدوار کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع غذر کے جی بی اے19حلقہ 1  سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی کا کہنا ہے کہ میرا انتخابی نشان ’آنکھ‘ تھا مگرمجھے مگرسوٹ کیس الاٹ کیا گیا۔

آزاد امیدوار کا کہنا ہے کہ انتخابات میں صرف چند روز باقی رہ گئےہیں اور  اب دوبارہ آنکھ کا نشان الاٹ کرنے کی بات کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کویت اور بحرین ایران پر حالیہ امریکی حملوں کیلئے براہ راست ملوث ہیں:اسماعیل بقائی

نواز خان ناجی نے کہا کہ انتخابی عمل میں مشکلات پیدا کرکے میدان سے باہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انتخابی نشان کا مسئلہ فوری طور پر واضح کیا جائے۔