لاہور: پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Jun 03, 2026 | 17:19:PM
لاہور: پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد غلام محی الدین دیوان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق غلام محی الدین دیوان کی شناخت ہوچکی ہے،عدالت نے ملزم کو 13 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزم کو شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار کیا گیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان  کی پھر شادی ، دلہن کون۔۔؟