عامر خان گوری سپراٹ کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کیلئے تیار، تاریخ سامنے آگئی

Jun 03, 2026 | 16:19:PM
عامر خان گوری سپراٹ کیساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کیلئے تیار، تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے’’مسٹرپرفیکشنسٹ‘‘عامرخان جلد قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عامر خان اور گوری گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں نے اپنی زندگی کو خوشگوار اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑا کافی عرصے سے ایک خاندان کی طرح زندگی گزار رہا ہے اور اب انہوں نے اپنے رشتے کو باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے:ماہرہ خان
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے،تقریب عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔