آٹا 800 روپے فی من مہنگا ،کم آمدنی والا طبقہ ریلیف کامنتظر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خان شہزاد)کم آمدنی والا طبقہ آٹے کی قیمت میں کمی کا منتظرہے کیونکہ رواں سیزن میں سرکاری آٹا 800 روپے فی من تک مہنگا ہوچکاہے۔
مارکیٹ میں سرکاری آٹے کا 20 کلو تھیلا 2200 روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ 10کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے مقررکی گئی ہے۔
نجی کمپنیوں کے آٹے کی قیمت گندم کے مقابلے میں دوگنازیادہ ہے،نجی کمپنیاں آٹا 7200 سے 8 ہزار روپےفی من تک فروخت کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوناایک ہی روزمیں8600روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
5کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 سے1000 روپے تک پہنچ چکاہے۔