ایران سےامریکا کیوں ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟ امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کےمارکو روبیو سے سخت سوالات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی سینیٹ میں ایران جنگ سے متعلق گرما گرم بحث،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ڈیموکریٹک سینیٹرز کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر کی ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پالیسی پر تنقید، سینیٹر کوری بکر نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی، پوچھا آخر امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟۔
ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر نے کہا کہ ڈیل بھی ایسی جسے خود امریکا ہی پہلے کچرے کے ڈبے میں پھینک چکا تھا،ایران نے آبنائے ہرمز بند کی ہوئی ہے ۔
مارکو روبیو نے کہاکہ امریکا ایران جنگ ختم ہوچکی اور مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی جارہی، ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات "انتہائی ٹیکنیکل" معاملہ ہے جو5 دن میں طے نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی ، بحرین ، قطر اور عراق میں سائرن گونج اٹھے
انہوں نے کہا کہ ماہرین کی میٹنگز ایک مہینہ، دو مہینے یا تین مہینوں تک بھی چل سکتی ہے،ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات کا عہد کرنا ہوگا۔
مارکو روبیو کے مطابق آج ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے جن پہلووں پر بات کرنے کو راضی ہو گیا ہے پہلے ان پر انکاری تھا۔