جےیوآئی کے رہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے 

Jun 03, 2026 | 00:28:AM
جےیوآئی کے رہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے رہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے۔

حافظ حمداللہ کے صاحبزادے حافظ خلیل نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والد صاحب کا نمبر ساتھیوں سمیت بند آرہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ حافظ حمداللہ کا آج سنجاوی میں پروگرام تھا وہاں شرکت کیلئے گئے تھے ، کچھ گھنٹوں سے والد صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا ڈپٹی کمشنر زیارت سے  رابطہ  ہوا ہے، ڈی سی زیارت نے کہاکہ حافظ حمد اللہ صاحب محفوظ مقام پر ہے ۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: