نوجوان پر تشدد، وکلا اور عوام نے ملزم سلمان فاروقی کی عدالت میں پیشی پر دھلائی کر دی

Jun 03, 2025 | 15:14:PM
نوجوان پر تشدد، وکلا اور عوام نے ملزم سلمان فاروقی کی عدالت میں پیشی پر دھلائی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے۔

 کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی کے ساتھ ٹکر پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت پیش کیا گیا۔

سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد وکیل نے تھپڑ رسید کر دیا،عدالت میں پیشی کے بعدوکلاء اورعوام نے ملزمان کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔

یادرہے کہ نوجوان پر تشدد میں ملوث اب تک 4ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور میں جعلی سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار