بنوں اور باجوڑ میں پولیس سٹیشنز پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )باجوڑ اور بنوں میں پولیس اسٹیشنز پر فتنئہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملوں کو نا کام بنا دیا گیا۔
باجوڑ اور بنوں میں گزشتہ رات فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنز پر حملے کئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچ گئی
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ پولیس نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے حملوں کو پسپا کر دیا۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں، آئی جی نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کیلئے انعامات کا بھی اعلان کیا۔