جناح ہاؤس حملہ: خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

Jun 03, 2023 | 11:13:AM
جناح ہاؤس حملہ: خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں خدیجہ شاہ سمیت 7 خواتین کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس خواتین کی شناخت پریڈ رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: عسکری ٹاورحملہ کیس،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس، 8 جون سماعت کیلئے مقرر 

اس سے پہلے گزشتہ روز پولیس نے شناخت پریڈ رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک روز کی مہلت مانگی تھی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو شناخت پریڈ رپورٹ پیش کرنے کی مہلت دے دی تھی۔

خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان سماعت کریں گی جہاں تھانہ سرور روڈ پولیس ان خواتین ملزمان کو پیش کرے گی۔