عسکری ٹاورحملہ کیس،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس، 8 جون سماعت کیلئے مقرر 

Jun 03, 2023 | 09:48:AM
عسکری ٹاورحملہ کیس،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس، 8 جون سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عسکری ٹاورپرحملے کے مقدمہ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے ملوث ہونے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے  عمر سرفراز چیمہ کا انسداد دہشت گردی کورٹ سے جسمانی ریمانڈ نہ ملنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل 8 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد وحید خان پر مشتمل دو رکنی بنچ 8 جون کو پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت گا، دو رکنی بنچ نے عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ عسکری ٹاورز کے حملے کے مقدمے میں ملوث ہیں ، عمر سرفراز چیمہ کے رقوعہ میں ملوث ہونے کی واضح شہادت موجود ہیں ، ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جسمانی رمانڈ کیلئے پیش کیا گیا ۔

پولیس اور پراسیکوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت سے استدعا کی ، پراسیکوشن کا موقف نظر انداز کر کے انسداد دیشت گردی کورٹ نے ملزم کا جسمانی نہیں دیا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیئے بغیر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنا خلاف قانون ہے، ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کیلئے اس کا جسمانی ریمانڈ قانونی تقاضا ہے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی  کہ عدالت انسداد دہشت گردی کورٹ کاملزم کا جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم کالعدم قرار دے ، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملزم کا پولیس کو جسمانی ریمانڈ دینے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی،اہم رہنما پیپلز پارٹی  میں شامل