ٹائیگر شروف اور دیشا پاٹنی گھومنے نہیں گئے تھے۔۔۔والدہ عائشہ شروف بیٹے کے حق میں بول پڑیں

Jun 03, 2021 | 21:57:PM
ٹائیگر شروف اور دیشا پاٹنی گھومنے نہیں گئے تھے۔۔۔والدہ عائشہ شروف بیٹے کے حق میں بول پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کی والدہ عائشہ شروف بھی ان کے حق میں سامنے آگئیں۔ 
خیال رہے کہ ایک روز قبل یہ اطلاعات آئیں تھیں کہ ٹائیگر شروف اور ان کی گرل فرینڈ دیشا پاٹنی جب گاڑی میں سفر کر رہے تھے تو پولیس نے انھیں روک لیا تھا۔ پولیس نے کاغذات دیکھنے کے بعد انھیں جانے دیا تھا، جبکہ پولیس نے کہا تھا کہ انھوں نے زیر تعمیر سڑک پر گاڑی چلانے کی کوشش کی تھی۔ 
تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ ان پر کورونا وائرس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ 
اس حوالے سے ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹائیگر اور ان کی گرل فرینڈ دیشا پاٹنی سے متعلق بیان داغا تو اس پر عائشہ شروف نے اسے کھری کھری سنادیں۔ 
عائشہ شروف نے لکھا کہ یہ دونوں باہر گھومنے پھرنے نہیں بلکہ کچھ ضروری چیزیں خریدنے کیلئے گئے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا کہ آپ کو حقائق غلط معلوم ہوئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ٹائیگر جب گھر آرہے تو اس دوران پولیس نے ان کا آدھار یکارڈ چیک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خو بصورتی کیسے ملی ۔۔ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا نے بھید کھو ل دیا