خو بصورتی کیسے ملی ۔۔ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا  نے بھید کھو ل دیا

Jun 03, 2021 | 20:18:PM
خو بصورتی کیسے ملی ۔۔ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا  نے بھید کھو ل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو شا ید ہی کوئی سو شل میڈیا صارف ہوگا جونہ جا نتاہو۔تاہم ٹک ٹا ک پر تو ان کو تصویر سا منے آتے ہی بچے بھی پہچان لیتے ہیں کہ یہ ٹک ٹا ک سٹار جنت مر زا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کا نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ بچپن میں واش روم میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھیں اور اکثر اداکاری میں اتنا کھوجاتی کہ ایسا کرتے کرتے رونا شروع ہوجاتی تھی۔
جنت مرزا کا کہنا ہے کہ بچپن میں انہیں اداکاری کا شوق ہوا جو بڑھتا گیا۔ جب ٹک ٹاک آیا تو انہوں نے وہاں ویڈیوز بناکر ڈالنی شروع کردیں اور وہ ویڈیوز آہستہ آہستہ لوگوں کو اتنی پسند آنی شروع ہوگئیں کہ آج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں۔
جنت مرزا نے مزید کہا ان کا خیال ہے کہ خوبصورتی سے ہٹ کر لوگوں کو ان کا ٹیلنٹ زیادہ پسند آتاہے، ان کی اداکاری پسند آتی ہے ورنہ خوبصورت تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن جس میں ٹیلنٹ ہوتا ہے وہی سامنے آتا ہے۔
جنت مرزا نے اپنی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جہاں تک خوبصورتی کا تعلق ہے میری والدہ پٹھان ہیں اور یہ خوبصورتی مجھے میری والدہ سے وراثت میں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ وماڈل جیاعلی کا شا دی کے بعد پہلا انٹر ویو ۔۔شوہر سے متعلق اہم انکشاف