علامہ ناصر مدنی کا پھولوں کا گلدستہ بھجوانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)معروف مذہبی سکالر علامہ ناصر مدنی نے پھولوں کا گلدستہ بھجوانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعلیٰ صاحبہ اور ان کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انھوں نے میرے لیے پھول بھجوائے۔
ہسپتال سے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں انھوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں ںے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔
علامہ ناصر مدنی نے کہا کہ ہسپتال کے تمام عملے نے ان کا بہت خیال رکھا، بالخصوص ڈاکٹرز نے ان کی نگہداشت کو ممکن بنایا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت