یوٹیوب شارٹس میں تصاویر پر مبنی’’ کیروسل پوسٹس‘‘ کا نیا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوٹیوب نے اپنے شارٹس پلیٹ فارم کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنانے کے لیے تصاویر پر مبنی نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں، جن کی مدد سے کریئیٹرز اب ویڈیوز کے ساتھ ساتھ فوٹو کیروسل کے ذریعے بھی اپنے ناظرین سے بہتر انداز میں رابطہ کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اب یوٹیوب شارٹس میں زیادہ سے زیادہ 10 تصاویر پر مشتمل کیروسل پوسٹس اپ لوڈ کر سکیں گے، جنہیں ناظرین سوائپ کرکے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ہر تصویر پر ٹیکسٹ شامل کرنے اور 15 سیکنڈ تک کا بیک گراؤنڈ میوزک لگانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ میوزک کے لیے صارفین لائسنس یافتہ میوزک کیٹلاگ، یوٹیوب آڈیو لائبریری اور جہاں دستیاب ہو وہاں ڈریم ٹریک فیچر سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد کریئیٹرز کو شارٹس فیڈ میں زیادہ مؤثر انداز میں بصری کہانیاں (Visual Stories) پیش کرنے کا موقع دینا ہے، جبکہ موسیقاروں کے لیے بھی اپنی موسیقی کو زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچانے اور دریافت کیے جانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
یہ نیا فیچر یوٹیوب شارٹس کو انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کے مقبول فوٹو کیروسل فارمیٹ کے مزید قریب لے آتا ہے، جہاں تصاویر کے ساتھ میوزک اور کیروسل پوسٹس پہلے ہی صارفین میں خاصی مقبول ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سہولت بالخصوص ان کریئیٹرز اور آرٹسٹس کے لیے مفید ہوگی جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بیک وقت مواد شیئر کرتے ہیں، کیونکہ اب انہیں اپنے پروموشنل اور تخلیقی مواد کے لیے ایک اور مانوس فارمیٹ دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب بھر میں بارش برسانے والا مون سون سسٹم کب داخل ہوگا؟