ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا

Jul 03, 2026 | 19:47:PM
ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا
کیپشن: طلبا پریکٹیکل امتحانات دے رہے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیہرا رانا) ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پریکٹیکل امتحانات کا آغاز 14 جولائی سے ہوگاجو 21 اگست تک جاری رہیں گے،تمام امتحانات تین شفٹس میں لیے جائیں گے۔

پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے 11 بجے  تک،دوسری 11:30 بجے سے 1:30 بجے تک اورتیسری دوپہر 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگی۔

فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکلز شیڈول میں شامل ہیں،الیکٹریکل وائرنگ، ووڈ ورک اور فیشن ڈیزائننگ کے بھی پریکٹیکلز ہوں گے،اس کے علاوہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے امتحانات بھی شامل ہیں۔

امیدوار اپنی رول نمبر سلپ کے مطابق مقررہ وقت پر پہنچیں،پریکٹیکل امتحان میں لیٹ آنے والے طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جائے گا،تمام امیدوار نوٹ بک اور ضروری سامان ساتھ لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:2026 :سیمنٹ کی مجموعی کھپت میں 7.21 فیصد اضافہ ، برآمدات میں کمی ریکارڈ