آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات کی تیاریاں،وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے

Jul 03, 2026 | 08:47:AM
 آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات کی تیاریاں،وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے انتظامات کی تیاریاں جاری،جسد خاکی تہران کےجنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کردیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف تہران میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازہ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

 آیت اللہ خامنہ کے آخری دیدار کا آغاز ہو گیا،تہران میں  ہر طرف رقت آمیز مناظر دیکھی دئیے گئے ،تہران میں تعزیتی تقریبات کے سلسلے میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ۔

مصلیٰ الکبیر اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات نافذ ہیں،شہید سپریم لیڈر کی تدفین 8 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی،عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹکراؤ!ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر ہرے کر دئیے

 دوسرجانب وزیراعظم شہبازشریف آج  تہران میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازہ جنازہ میں شرکت کریں گے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسمیت وفاقی وزرا بھی ہمراہ ہوں گے۔آیت اللہ خامنہ ای اسرائیلی اور امریکی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

 وزیراعظم شہباز شریف ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا عزم دہرائیں گے،دورہ ایران کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر کل سے 5جولائی تک ترکیے کا دورہ کریں گے۔