پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: امریکی صدر

Jul 03, 2026 | 09:00:AM
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: امریکی صدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ  نے پھر بڑا  دعویٰ  کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا نیا ریڈار سسٹم دوبارہ اڑا دیا، اب ایران کے پاس کوئی ریڈار نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے  ایک بار پھرپاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا میں نے جنگ روک کر 3کروڑ افراد کو بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں رقت آمیز مناظر!

 اپنے انٹرویو میں ٹرمپ نے مزید کہا سمجھ سے بالاہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے، اسرائیل میں میری مقبولیت 99 فیصد تک تھی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کی بات  کئی بار دہراچکے ہیں۔