بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے جانیوالی یورپین خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی

Jul 03, 2025 | 22:54:PM
بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کیلئے جانیوالی یورپین خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دنیا کی بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران غیرملکی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئیں،ساتھی کوہ  پیما نے بیس کیمپ میں حادثے سے متعلق اطلاع دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان حادثہ پیش آیا۔یورپی ملک چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی  خاتون کوہ پیما حادثے کا شکار ہوئیں، ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ میں حادثے سے متعلق آگاہی دی، ہائی پورٹرز اور پولیس کی مزید نفری بونرنالہ بیس کیمپ روانہ کردی گئی ہے۔گزشتہ شب 4 بجے کے قریب بونر بیس کیمپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، غیرملکی خاتون کو لاوشاوا کلارا کی آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے موت ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ غیرملکی خاتون کوہ پیما 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئیں، غیرملکی خاتون کوہ پیما ٹیم کےساتھ 17 جون کو بونر بیس کیمپ پہنچی تھیں۔حکام نے بتایا کہ کیمپ ون اور ٹو کے درمیان دوران ٹریکنگ حادثہ پیش آیا، متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیران کن خبر۔۔پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی چوری،10قیمتی پیکٹ غائب ہونے پر مقدمہ درج